نیپالی کوہ پیماؤں نے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد: نیپالی کوہ پیماؤں نے موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

 دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرمامیں سر کیا جاچکا تھا اور صرف کے ٹو دنیا کی واحد چوٹی ہے جوموسم سرما میں اب تک سرنہیں کی گئی تھی۔

اب کے ٹو کو پہلی مرتبہ موسم سرما میں سر کیا گیا ہے، نیپالی کوہ پیماؤں نے مینگمائل گائل شرپا کی قیادت میں کے ٹو کو سر کیا ہے۔

10 نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے 15 جنوری کی رات منفی 50 ڈگری میں کیمپ تھری میں گزاری جس کے بعد  رات ایک بجے ٹیم کیمپ 4 کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

گلگت بلتستان کے مقامی صحافی جمیل نگری نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ نیپالی کوہ پیماؤں نے سردیوں میں کے ٹو سرکرکے تاریخ رقم کردی۔

 کوہ پیماؤں کومہم جوئی کے دوران سخت موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

 دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو گلگت بلتستان کے ضلع شکر میں واقع ہے