کرناٹک: بھارتی ریاست کرناٹک میں مسافروں سے بھری بس سامنے سے آتے ہوئے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں دیوا نگری کے اسکول سینٹ پاؤل میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات نے ایک دہائی بعد دوبارہ ایک دوسرے سے ملنے کے لیے ری یونین رکھی اور تفریحی مقام گوا جانے کا فیصلہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ہم جماعت طالبات کو لیکر جانے والی مسافر بس کو کرناٹک کے ضلع دھروڈ میں حادثہ پیش آیا ہے۔
حادثے میں ایک میڈیکل کالج کی پرنسپل سمیت 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن میں 9 خواتین شامل ہیں۔
mini bus accident in india
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس ایک موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی، تصادم اتنا خوفناک تھا کہ مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور مسافر اندر پھنس گئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا ا?غاز کرتے ہوئے بس کو کاٹ کر 11 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 6 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔