جوبائیڈن حلف برداری تقریب، واشنگٹن ڈی سی میں 25ہزار فوجی تعینات کرنیکا فیصلہ

 

 واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملہ ہیرس کی تقریب حلف برداری کے لیے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 25ہزار فوجی تعینات ہونگے۔

یہ فوجی پولیس‘ایف بی آئی‘امریکن سیکریٹ سروس اور نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے ہزاروں اہلکاروں کے علاوہ ہیں جبکہ امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ 20ہزار فوجی اہلکار تعینات کیئے جائیں گے

 امریکی فوج کی غیرسرکاری ویب سائٹ پر شائع ایک آرٹیکل کے مطابق سیکورٹی ماہرین نے وفاقی دارالحکومت کے لیے50ہزار فوجی اہلکار درکار ہونگے۔

نومنتخب صدر جوبائیڈن نے امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل کی حفاظت پر تعینات فورسز سے ملاقات کے لیے وہاں کا دورہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

  امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں 25ہزار فوجی اہلکار تعینات کیئے جارہے ہیں جبکہ فضاء میں امریکی جنگی جہاز‘گن شپ ہیلی کاپٹراور ڈرونزنگرانی کریں گے تاہم محکمہ دفاع نے ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

واشنگٹن ڈی سی میں صدارتی تقریب کے لئے تعینات فوجیوں کی مجموعی تعداد افغانستان اور عراق میں خدمات انجام دینے والے 5ہزار5سوامریکی فوجیوں سے کہیں زیادہ ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے ہوٹلوں اور دیگر رہائشی سہولتوں میں کوئی جگہ دستیاب نہیں ہے کیونکہ محکمہ دفاع اور داخلہ امور کے محکموں نے تقریبا ًتمام ہوٹل اور رہائشی سہولتیں فوجیوں اور تمام50ریاستوں سے آنے والے نیشنل گارڈزکی رہائش کے لیے بک کروائی گئی  ہیں۔

  نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی تقریب ہوسکتی ہے ۔