بھارتی اداکار ورون دھون نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون اور اُن کی بچپن کی دوست نتاشا دلال کی شادی بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے علی باغ میں 24 جنوری کو ہوگی جبکہ شادی کی تقریبات کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا اور 26 جنوری کو ممبئی میں ان کا گرینڈ ریسیپشن ہوگا۔

ورون دھون کی ہونے والی بیوی ڈیزائنر نتاشا دلال اپنا جوڑا خود ڈیزائن کریں گی۔

اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ورون اور نتاشا دلال اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 22 جنوری کو علی باغ پہنچیں گے۔