پاکستانی اداکار عمران عباس کو 2020 کے 100 انتہائی خوبصورت مردوں کی فہرست کی شامل کر لیا گیا ہے۔
اداکار کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ہیلو میگزین کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی گئی۔
اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق انھیں 2020 کے 100 انتہائی خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
عمران عباس کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہو گیا۔
ادکار نے بھی مداحوں کی جانب سے کیے گئے تبصروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انھیں پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے۔
تاہم اب اداکار کی جانب سے پوسٹ پر کمنٹس سیکشن کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔