پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم اور دیگر اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کے بعد مہمان ٹیم نے کراچی جیم خانہ میں پریکٹس شروع کر دی ہے۔
کرکٹ ساؤتھ افریقا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے، اسکواڈ میں شامل 27 کھلاڑیوں اور عملے کے 11 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔
کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم کراچی جیم خانہ میں سخت سیکیورٹی میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
جنوبی افریقا کی ٹیم کی ٹریننگ کے دوران میڈیا کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان کل ور ورچوئل پریس کانفرنس کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 جنوری سے کراچی میں ہو رہا ہے جس کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس میں 8 نئے کھلاڑی شامل ہیں۔