اوسلو: ناروے میں کورونا ویکسین لگوانے کے بعد 23 افراد ہلاک ہوگئے،مرنے والے تمام افراد کی عمریں 80 سے 90 سال کے درمیان ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ناروے میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے فائزر کی ویکسین استعمال کی جارہی ہے اور اب تک 33 ہزار لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔
ناروے حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کے بعد 23 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، مرنے والے تمام افراد کی عمریں 80 سے 90 سال کے درمیان ہیں۔
نارویجن حکومت نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا ویکسین بزرگ اور پہلے سے بیمار افراد کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق 23 میں سے 13ا فراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق یہ افراد کورونا ویکسین کے عمومی سائڈ ایفیکٹس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارگئے۔
دوسری جانب نارویجن انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ معمر افراد پرکورونا ویکسین کا اثر معمولی ہوسکتا ہے لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ نوجوان اور صحت مند لوگ ویکسین نہ لگوائیں، دنیاکو ویکسین کے نتائج پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔