کابل: افغان دارالحکومت میں خاتون ججوں کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں گھات لگائے موٹرسائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے خاتون ججوں کی گاڑی پر اچانک حملہ کر دیا۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو خواتین ججز موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ دو شدید زخمی ہوگئیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گزشتہ روز بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے باعث 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔