کراچی: گلوکار عاصم اظہر نہ صرف بہترین گلوکار ہیں بلکہ بہت اچھی کرکٹ بھی کھیلتے ہیں یہاں تک کہ ان کی کرکٹ دیکھ کر قومی کرکٹرز بھیحیران ہوگئے۔
گزشتہ روز عاصم اظہر نے کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا ’’اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو شاید کرکٹر ہوتا‘‘۔
عاصم اظہر نے یہی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کی اور پی سی بی(پاکستان کرکٹ بورڈ)کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا مجھ جیسے ٹیلنٹ کو نظرانداز کرنا بند کریں۔
عاصم اظہر کی اس پوسٹ پر کرکٹر شاداب خان نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی تعریف کی اور کہا کیا پی ایس ایل کیلئے یہ بیٹسمین دستیاب ہے؟
قومی کرکٹر اعظم خان نے عاصم اظہر کی پوسٹ پر نہایت دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہم غریبوں کے پیٹ پر کیوں لات مار رہے ہو؟
ان کے جواب سے ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ عاصم اظہر کی کرکٹ دیکھ کر تھوڑا پریشان ہوگئے ہیں۔
تاہم عاصم اظہر نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا لوگوں کو پتہ ہے آپ کے پاس بھی بیٹس سے زیادہ گٹارز ہیں۔
کرکٹر اظہر علی نے عاصم اظہر کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی کرکٹ کی تعریف کی۔