اداکار دانش تیمور کا بیوی عائزہ خان کیلیے محبت بھرا پیغام

 کراچی: اداکار دانش تیمور نے اپنی بیوی عائزہ خان کے لیے محبت بھرا پیغام میں کہا کہ مجھے امید ہے ہم اپنی آخری سانس تک ساتھ رہیں گے۔

دو روز قبل ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی اس موقع پر جہاں ان کے مداحواں اور دیگر اداکاروں نے ان کے لیے پیغامات بھیجے وہیں ان کے شوہر اداکار دانش تیمور نے بھی گزشتہ روز سماجی رابطے پر ان کی تصویر کے ہمراہ محبت بھرا پیغام پوسٹ کیا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ پر اداکارہ عائزہ خان کے ہمراہ نائٹ موڈ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار دانش تیمور نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں اس خاتون اور اس کے ساتھ ملکر جو فیملی بنائی ہے، ان کے بنا زندگی کا ایک لمحہ سوچ بھی نہیں سکتا۔

دانش تیمور نے لکھا کہ تم جو میری زندگی میں محبت اور سکون لائی ہو اس کا شکریہ میں الفاظ میں ادا نہیں کرسکتا، مجھے امید ہے ہم اپنی آخری سانس تک ایسے ہی خوشگوار زندگی ایک ساتھ گزارتے رہیں گے۔