ماہرہ خان کی مقبولیت میں اضافہ

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر ایمن خان اور عائزہ خان کے بعد تیسری مقبول اداکارہ بن گئیں۔

سرمد سلطان کے ڈرامے ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ماہرہ خان کے  فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

ماہرہ خان کی مقبولیت میں اضافہ

انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کے بعد ماہرہ خان پاکستان میں سب زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

ماہرہ خان انسٹاگرام پر اپنی تصاویر سے زیادہ مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتی ہیں اور وہ اپنے چاہنے والوں کو اپنی زندگی کے خاص لمحات سے بھی آگاہ کرتی نظر آتی ہیں۔

ماہرہ خان اکثر سوشل میڈیا سے عارضی طور پر دوری اختیار کرتی بھی نظر آتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے یہ سنگ میل بہت ہی کم عرصے میں عبور کیا۔

ماہرہ خان نے 2006 میں بطور وی جے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے علاوہ ماہرہ نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔

ماہرہ کی پاکستانی فلموں میں بن روئے، منٹو، ہو من جہاں، ورنہ، سات دن محبت ان اور سپراسٹار شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان کئی بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی معروف اداکارہ ایمن خان ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر خوبرو اداکارہ عائزہ خان ہیں۔