مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کہتی ہیں کہ ہمیں اُس جگہ رہنا چاہیے جہاں ہمیں ترجیح ملے۔
سوشل میڈیا پر نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کے دل جیتنے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بولڈ تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں علیزے شاہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے چہرے پر دھیمی سے مُسکراہٹ بھی ہے۔
علیزے شاہ نے تصویر کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو ایک خاص مشورہ دیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ اُن لوگوں کے ساتھ رہیں جو آپ کو ترجیح ملے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’کبھی بھی ایسے لوگوں کے ساتھ تعلق نہ رکھیں جن کے لیے آپ صرف ایک آپشن ہوں۔‘
علیزے شاہ نے 20 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جنہیں اب تک ایک لاکھ 99 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھیں کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کردیا تھا۔
نعمان سمیع اور علیزے شاہ گزشتہ سال نشر ہونے والے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اکھٹے کام کرتے دکھائی دئیے تھے۔
خیال رہے کہ علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جبکہ ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔