بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بالی ووڈ سُپر اسٹار ایشوریا رائے بھارت کی سب سے خوبصورت خواتین میں سے ایک ہیں۔ انہیں ’خوبصورتی کا مظہر‘ سمجھا جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ان کی مقبولیت کا دور جلد ختم ہونے والا نہیں ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل خاتون کی تصویریں دیکھ کر حیران رہ گئے۔
آمنہ عمران نامی ایک مسلم بیوٹی بلاگر ایشوریا رائے بچن سے بہت مماثلت رکھتی ہیں، تصویریں دیکھنے کے بعد صارفین نے آمنہ عمران کو بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل قرار دے دیا ہے۔
ان کی ہرنی جیسی آنکھوں سے لے کر ان کے ہونٹوں تک، آمنہ اور ایشوریا کی مماثلت کافی غیر معمولی ہے۔
آئیے دونوں ان ایشوریا رائے اور اُن کی ہمشکل کی تصاویر پر نظر ڈالیں:
واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن نے 1994 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا اور اس کے بعد سے وہ بالی ووڈ کے مشہور چہروں میں سے ایک بن گئیں۔
ایشوریا رائے بچن نے سال 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی اور اُن کی ایک بیٹی ہے۔