ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا سکتا ہے کہ خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں اور وہ بس اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔
خاتون کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب حریم شاہ نے خود ہی اعتراف کرلیا ہے۔
حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔