اسلام آباد:ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی نے گندی گندی باتیں کی ہیں جو ریکارڈ کی گئی ہیں، ان کی گفتگو نازیبا اور گھٹیا تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ میں اور میری دوست بیٹھے ہوئے بات کررہے تھے اور انہوں نے گھٹیا اور دو نمبر باتیں شروع کردیں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ مفتی قوی کئی روز سے غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے جس پر میں نے مشکل سے برداشت کیا ہوا تھا اور صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو دوست کے ساتھ مل کر ان کو تھپڑ مارا۔
حریم شاہ نے بتایا کہ میری دوست عائشہ اور میں بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے بدتمیزی کی جس پر انہیں مارا اور اس پر کوئی رنج و ملال نہیں ہے جبکہ مفتی قوی جیسے مردوں کو سزائیں دیں تو ملک میں ریپ نہ ہوں۔
حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی سے ان کے کوئی تعلقات نہیں تھے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا ہے۔
اس حوالے سے مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایاگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔