امارات نے اسرائیل کیساتھ طے پانے والے ویزا فری معاہدے کو معطل کردیا 

دبئی: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے طے پانے والے ویزا فری معاہدے کو معطل کردیا۔ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021 تک معطل رہے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جولائی تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدے پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔