امریکہ کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسوفٹ کے بانی بِل گیٹس 132 بلین ڈالر پر مشتمل دولت میں ایک ملین ہیکٹر سے زائد اراضی کو شامل کر کے امریکہ کے سب سے بڑے لینڈ لارڈ بن گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق گیٹس نے واشنگٹن سے فلوریڈا تک 18 ریاستوں میں ایک ملین ہیکٹر سے زائد زمین خرید لی ہے۔
گیٹس کی زیرِ ملکیت زمین میں 9 لاکھ 79 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی اور ایک لاکھ 9 ہزار ہیکٹر کے لگ بھگ دیگر استعمال کی اراضی شامل ہے۔
یہ بات تاحال کسی کو معلوم نہیں ہے کہ امریکہ کے اس ارب پتی نے اس قدر کثرت سے زمین کیوں خریدی ہے۔
تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سرمایہ کاری کا تعلق ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہو سکتا ہے۔