واشنگٹن:امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن دلاویر کے مقام پر واقع اپنی رہائش گاہ سے بدھ کے روز ایوان صدر کے لیے روانہ ہوئے۔
میڈیاپورٹس کے مطابق انہوں نے ایوان صدر کے لیے روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ کو نم آنکھوں سے دیکھا اور ایک بڑی ذمہ داری اپنے کندھوں پراٹھانے کے لیے انڈریو ایئرفورس کے فوجی اڈے پر پہنچے جہاں ایک خصوصی طیارہ انہیں اول آفس لے جانے کے لیے تیار تھا۔
جوبائیڈن جب اپنے گھر سے ایوان صدر جانے کی تیاری کرنے لگے توان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔
وہ اپنی رہائش گاہ کے باہر جب میڈیا سے بات کر رہے تھے اتو بار بار ان کی آنکھوں میں آنسو اترآتے۔
واشنگٹن روانگی سے قبل وہ اپنے بیٹے پو کی قبر پر بھی گئے۔
جوبائیڈن نے اپنے آبائی علاقے ڈیلاویرکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معاف کردو۔ میں مر بھی گیا تو دیلاویر میرے دل میں نقش رہے گا۔ مگر مجھے آج ایک بات کا افسوس ہے کہ میرا بیٹا آج یہاں نہیں ہے۔