واشنگٹن:جوبائیڈن نے امریکا کے46ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
کیپٹل ہل میں امریکی پارلیمان کی عمارت کے مغربی دروازے کے باہر منعقدہ تقریب میں جوبائیڈن نے صدر اور کمیلا ہیرس نے نائب صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔
پہلے نائب صدر کمیلاہیرس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ان سے امریکی سپریم کورٹ کی جج جسٹس سونیا مارایا نے حلف لیا جس کے بعدامریکا کے چیف جسٹس نے جان رابرٹ نے جوبائیڈن سے امریکا کے 46صدر کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کے بعد اپنے پہلے خطاب میں صدر جوبائیڈن نے کہاکہ سب کا صدر ہوں کوئی تفریق نہیں کروں گا متحد ہوکر دہشت گردی اور وباء کا مقابلہ کرسکتے ہیں اختلافات کو جنگ میں نہیں بدلنا چاہئے۔
امریکی صدر نے کہاکہ آج کا دن جمہوریت کی کامیابی کا دن ہے آج اشخاص نہیں جمہوری عمل کی فتح ہوئی ہے جمہوریت بہت قیمتی ہونے کے ساتھ نازک بھی ہوتی ہے۔
جوزف بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ا مریکہ کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ہم نے جنگوں اور مشکل حالات کا مل کر مقابلہ کیا آج امریکہ کو پھر سے متحد کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اس خانہ جنگی کا خاتمہ کرنا ہوگا جو لال اورنیلے کو آپس میں لڑواتی ہے۔
جوبائیڈن ننے صدر کا حلف اٹھانے کے بعد امریکی صدر کے باضابطہ ٹوئٹراکاؤنٹ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے اور اپنی پہلی ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ وہ امریکی خاندانوں کی مشکلات آسان کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں گے۔
ہمیں نفرت‘ تعصب‘ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے جن سے مل کر ہی مقابلہ کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر جوزف بائیڈن کو اپنے ملک کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کے دور اقتدار میں پاک امریکا تعلقات مضبوط ہونگے۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جوزف بائیڈن کو امریکا کا نیا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تجارت، معیشت، موسمیاتی تبدیلیوں، صحت عامہ، کرپشن کے سدباب اور امن وامان کے فروغ کیلئے پاک امریکا پارٹنرشپ مضبوط ہوگی۔