نئی دہلی: بھارت میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچا ؤکیلئے تیار کی جانے والی ویکسین کے پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے۔
آتشزدگی کے باعث پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ دیگر کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاحال آتشزدگی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ پونے بھارت میں ہونے والی آتشزدگی سے کورونا ویکسین کی پروڈکشن متاثر نہیں ہو گی۔
سیرم انسٹی ٹیوٹ پونے بھارت میں کورونا سے بچا کی جو ویکسین تیار کی جا رہی ہے وہ تعداد کے اعتبار سے دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
اسٹرازینینیکا (AstraZeneca) اور آکسفرڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کی لاکھوں خوراکیں اسی انسٹی ٹیوٹ میں تیار کی جار ہی ہیں جو بھارت سمیت دیگر ممالک کو فراہم کی جارہی ہیں۔