اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا بھر میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔
یہ قرارداد پاکستان ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت او آئی سی میں شامل تمام ممالک کی جانب سے پیش کی گئی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہےکہ جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد منظور ہونے پر خوشی ہے۔
منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی مقامات پرپُرتشددحملوں کی مذمت میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہےگا۔