پرتگال میں قدامت پسند رہنما مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے۔
پرتگال میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 72 سالہ قدامت پسند رہنما مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا کامیاب رہے ۔
گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں مارسلو ڈی سوزا 61 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
پرتگال میں صدر کا عہدہ اختیارات کے اعتبار سے رسمی سا ہے اور اس عہدے کے پاس انتظامی اختیارات نہیں ہیں۔
یہ عہدہ مختلف معاملات پر اپنی آواز اٹھا سکتا ہے اور کسی بحران کی صورت میں پارلیمان تحلیل کرنے کے اختیار کا حامل بھی ہے۔