جوبائیڈن نے امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر پابندی ختم کردی

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن  نے امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم کردی ہے۔

 نو منتخب امریکی صدربائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران کیا گیا وعدہ پورا کردیا اور  ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کردیے۔  

سابق امریکی صدر براک اوباما نے فوج میں خواجہ سرا  ؤں پر پابندی کی پالیسی کو ختم کر دیا تھا اور انہیں آزادانہ طور پر فوج میں نوکری کی اجازت دی تھی۔

 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواجہ سرا فوج میں کسی بھی حیثیت میں کام نہیں کر سکتے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی کو دوبارہ لاگو کرنے کے لیے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔