جوئیڈن نے سعودی عرب اور امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

واشنگٹن: نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے کو روک دیا ہے۔

 غیر ملکی خبر رسا ں  ادارے کے مطابق  امریکی وزارت خار جہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے کا از سر نو جائزہ لینا ہے۔

 ان میں متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالر کے ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

 یہ سودا نومبر میں صدارتی انتخابات کے بعد صدر ٹرمپ کے دور اقتدار کے آخری دنوں میں کیا گیا تھا۔

 ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے کا اثر دیگر کن سودوں پر پڑے گا۔