سنگاپور:سنگاپور میں ایک 16 سالہ بچے کو دو مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور کے محکمہ داخلہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایک بھارتی نژاد 16سالہ بچے کو سنگاپور کی 2مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا ہے
۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیا جانے والے لڑکے کو سنگاپور کے نوآبادیاتی دور کے داخلی سلامتی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سنگاپور میں داخلی سلامتی ایکٹ کے تحت حکام کو کسی بھی شخص کو 2 سال تک حفاظتی خطرہ کے طور پر نظربند کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔