ماضی کی معروف اداکارہ اورشان شاہد کی والدہ نیلو انتقال کرگئیں

لاہور:ماضی کی معروف اداکارہ اور اداکارشان شاہد کی والدہ نیلو انتقال کرگئیں۔

نیلو نے 1956 میں فلم ’بھوانی جنکشن‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی مشہور فلموں میں ’زرقہ‘، ’دو راستے‘، ’گھونگھٹ‘ اور ’راستے ‘ سمیت سیکڑوں فلمیں شامل ہیں۔ انہیں 1969 میں ریلیز ہوئی فلم ’زرقہ‘ میں بہترین اداکاری پر ’نگار ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے ہدایت کار ریاض شاہد سے شادی کی جن سے ان کا بیٹا شان شاہد اور دیگر ہیں جبکہ شان خود بھی مقبول اداکار ہیں۔

اداکار شان شاہد نے ٹوئٹ کرکے والدہ کے انتقال کی خبر دی اور کہا کہ اُن کی والدہ کا انتقال اُن کے زندگی کا سب سے بڑا دکھ کا لمحہ ہے۔