نئی دہلی: بھارت میں کسان رہنماوں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ نریندرا مودی سکھوں کے قتل عام کا گھناؤنا منصوبہ بنا رہا ہیں۔
دلی کے باہر مظاہرین اور آر ایس ایس کے غنڈوں میں تلواروں سے لڑائی میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مودی کی کسانوں کے احتجاج کو بدنام کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو رہی ہے، حکومت نے دلی کے ارد گرد اور دھرنوں کی جگہوں پر موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دی ہیں۔
کسان رہنماؤں نے غیر معمولی اقدامات کے سبب خدشات کا اظہار کیا ہے کہ مودی سکھوں کے قتل عام کا گھناؤنا منصوبہ بنا رہا ہے۔
پنجاب سے بھی ٹکری بارڈر کے لیے 7 سو گاڑیاں روانہ ہو چکی ہیں، دلی کے باہر مظاہرین اور آرایس ایس غنڈوں میں تلواروں سے لڑائی ہوئی جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
کسانوں نے زرعی قوانین کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، کاشتکار قوانین کی واپسی تک احتجاج جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔