برسلز:نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ اپریل کے آخر تک غیرملکی افواج کا افغانستان سے مکمل انخلاء نہیں ہوسکتا کیونکہ انخلاء کی شرائط پوری نہیں ہوئیں اور اب امریکا کی نئی انتظامیہ افغان پالیسی میں ردوبدل کرنے کے ساتھ افغانستان سے جلد بازی میں نکلنے پر بھی غور کرے گی۔
ہوسکتا ہے کہ پھر انخلا ء کی زیادہ بہتر حکمت عملی سامنے آجائے۔
نیٹو حکام کے مطابق فروری کے نیٹو اجلاس میں بھی افغانستان سے انخلا ء کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔
پچھلے سال ہونے والے ٹرمپ انتظامیہ اور طالبان معاہدے کے تحت افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلاء رواں برس مئی تک مکمل ہونا ہے۔
افغانستان میں امریکی اہلکاروں سمیت نیٹو افواج کے تقریباً دس ہزار اہلکار موجود ہیں۔