لاہو ر:اداکار شان شاہد کی والدہ و ماضی کی مشہور اداکارہ نیلو بیگم کو لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
نیلوبیگم کی نمازِ جنازہ میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور شخصیات سمیت اہل علاقہ شریک ہوئے۔
ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم 80 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد گذشتہ روز لاہورمیں انتقال کر گئی تھیں۔
ہدایتکار سید نور، اداکار غلام محی الدین، معمر رانا، شفقت چیمہ،راشد محمود،جان ریمبو، اداکارہ میرا، ریشم، نغمہ بیگم، اور سہیل بٹ سمیت فلمی صنعت سے مختلف شخصیات تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچیں۔
فنکاروں نے نیلو بیگم کو خراج عقیدت پیش کیا ان کے بلند درجات کی دعا کی۔
وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور صوبائی وزیر کلچر خیال احمد کاسترو نے اداکارہ نیلوبیگم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔