کنگنا رناوت بڑی مشکل میں پھنس گئیں

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت مسلسل اسکینڈلز کی زد میں رہتی ہیں تاہم اس کے باوجود وہ دوسروں پر الزامات اور بے سروپا بیانات سے باز نہیں آتیں، جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر مشکل میں پڑ گئی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ مشہور شاعر، مصنف اور موسیقار جاوید اختر نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے جس پر ممبئی کی عدالت نے اداکارہ کو طلب کرلیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے الزام لگایا تھا کہ جاوید اختر نے انہیں اپنے گھر بلا کر دھمکی دی کہ وہ ہریتھک روشن سے متعلق اپنے مبینہ تعلقات پر بیان بازی مت کریں۔

ممبئی کی مقامی عدالت نے  پولیس کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد پولیس نے آج عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروادی جس کے بعد عدالت  کی جانب سے کنگنا رناوت کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں اداکارہ کو یکم مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔