موغا دیشو:صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں افریقہ ہوٹل پر ہوئے خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی اور 28 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
موغا دیشو پولیس کے ترجمان صاد عدن علی کے حوالے سے بتایا کہ خودکش حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مادے سے بھری ایک کار ہوٹل کے داخلی دروازے سے ٹکرا دی۔
یہ ہوٹل موغادیشو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع ہے۔
صومالیہ کے انتہا پسند گروپ الشباب نے اس خودکش حملے کی زمہ داری قبول کی ہے۔ صومالیہ میں 1991سے خانہ جنگی جاری ہے۔