ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بیٹی کا نام رکھ دیا۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹا گرام پربیٹی کا نام رکھتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں زندگی میں محبت ، ایک دوسرے کی موجودگی اورشکرگزاری کے ساتھ زندگی بسرکررہے تھے لیکن ہماری چھوٹی سی بیٹی نے ہمیں بالکل ایک نئی زندگی دے دی ہے۔
انوشکا اورویرات نے بیٹی کا نام ’وامیکا‘ رکھا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کبھی کبھی زندگی میں ہم آنسو، ہنسی، پریشانی، نعمتیں، جذبات، یہ سب کچھ چند منٹوں میں ہی محسوس کرلیتے ہیں۔
اداکارہ نے ایک بارپھرمداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعاؤں اورنیک تمناؤں کا بے حد شکریہ۔