لاہور: ٹک ٹاک اسٹار مسکان شیخ کے قتل کے بعد صندل خٹک اور حریم شاہ نے بھی قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسکان شیخ کے قتل کے بعد معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اور صندل خٹک بھی خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے ہم پاکستان میں غیر محفوظ ہیں انہی حرکات کی وجہ سے پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے اگر ہم اپنے ہی وطن میں محفوظ نہیں تو پھر ہم کہاں جائیں۔
مسکان شیخ کے قتل نے تمام ٹک ٹاکرز کو خوف میں مبتلا کر دیاہے، اس حوالے سے معروف ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کا کہنا ہے کہ ہر بندہ حسد رکھتا ہے اور ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔
اس کے علاوہ ٹک ٹاکر عائشہ نے کہا ہے کہ اْسے بھی دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، بہت ڈر لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔