بھارتی اداکار سیف علی خان اور برابھاس کی فلم ’ادی پُرش‘ کے سیٹ پر آگ لگ گئی۔
حال ہی میں اداکار برابھاس نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کی فلم ادی پرش اب مزید تاخیر کا شکار ہوجائے گی۔
بعدازاں یہ رپورٹس منظر عام پر آئیں کہ سیف علی خان اور برابھاس کی اس فلم کے سیٹ پر دوسرے درجے کی آگ لگ گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ مذکورہ سیٹ پر آتشزدگی کے دوران ایک اندازے کے مطابق 50 سے 60 لوگ موجود تھے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ جس وقت سیٹ پر آگ لگی اس وقت پرابھاس اور سیف علی خان وہاں موجود نہیں تھے۔
آتشزدگی کے دوران کون کون وہاں موجود تھا اس سے متعلق اطلاعات سامنے نہیں آسکیں تاہم یہ بتایا جارہا ہے کہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ممبئی کی فائر بریگیڈ نے 8 فائر انجنز، 5 جمبو ٹینکرز، ایک واٹر ٹینکر اور ایک جے سی بی آگ بجھانے کے لیے روانہ کی گئی۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سیٹ پر آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔