پاکستان سمیت 20ممالک کے شہریوں پر سعودی عرب داخلے پر پابندی

 

ریاض: سعودی عرب نے 20 ممالک سے آنے والے غیر ملکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی لگادی۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے جس کا اطلاق بدھ 3 فروری کو رات 9 بجے سے ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق پاکستان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکہ، انڈونیشیا، اٹلی، برازیل سے سعودی عرب آنے والے شہریوں پر ہوگا َ

 برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت اور جاپان کے شہریوں پر بھی ملک میں داخلے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس پابندی کا اطلاق ہیلتھ پروفیشنلزاور سفارتکاروں سمیت عام غیرملکی شہریوں اور ان کے خاندان پر بھی ہوگا۔