اسلام آباد: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی کسانوں کی حمایت میں بولنے پر ہالی ووڈ پاپ اسٹار ریحانہ کی تعریف کی ہے۔
بھارت میں کسانوں کے حکومت مخالف احتجاج نے عالمی توجہ حاصل کرلی ہے۔یہاں تک کہ ہالی ووڈ پاپ اسٹار ریحانہ نے بھی بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں آواز بلند کردی ہے۔
گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے احتجاج کی ایک خبر ٹوئٹر پر شیئرکراتے ہوئے لکھا کیوں ہم اس کے بارے میں بات نہیں کررہے؟ اس کے ساتھ انہوں نے کسانوں کا احتجاج ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
فواد چوہدری نے ریحانہ کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے ”آپ نے دنیا بھر کے تمام کسانوں اور خصوصاً دنیا بھر کے پنجابیوں کو عزت بخشی اوران کے دلوں میں اپنے لیے عزت بنالی ہے۔
آپ نے ظاہر کیا ہے کہ آپ کا دل صحیح جگہ (کسانوں کے ساتھ) ہے۔ آپ کے لیے بہت سارا احترام۔“