امریکا میں فائرنگ، ایف بی آئی کے دو ایجنٹس ہلاک

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کرکے ایف بی آئی کے دو ایجنٹس کو ہلاک کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اہلکاروں نے فورٹ لاڈر ڈیل علاقے میں واقع گھر کی تلاشی کے لیے چھاپہ مارا تھا جس دوران فائرنگ سے دیگر تین افراد زخمی بھی ہوئے

میڈیا رپورٹس کے مطا بق چھاپہ مارکارروائی کے دوران برسوں بعد ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہےجس کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب بچوں کےخلاف پرتشدد واقعات میں مبینہ طورپر ملوث شخص جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا تھا۔