ہالی ووڈ سٹار ریحانہ پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام

ہالی ووڈ پاپ اسٹار ریحانہ نے بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے بھکت انتہا پسند ہندو تلملا اٹھے اور گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا۔

بھارت میں گزشتہ کئی ماہ سے کسان ذرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ لیکن مودی حکومت ان کے مطالبات ماننے پر تیار نہیں۔ الٹا مودی حکومت مظاہرے اور احتجاج کرنے پر اپنے ہی کسانوں پر تشدد کررہی ہے۔

 کسانوں کے احتجاج پر ابھی تک پوری بالی ووڈ انڈسٹری خاموش تھی، لیکن انٹرنیشنل گلوکارہ ریحانہ کے بھارتی کسانوں کے حق میں کیے جانے والے ایک ٹوئٹ نے جیسے بھارتی کسانوں کے احتجاج میں نہ صرف جان ڈال دی بلکہ سوئی ہوئی بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی جگادیا۔

تاہم مودی کے حامیوں اور انتہاپسندوں کو گلوکارہ ریحانہ کا کسانوں کے حق میں آواز اٹھانا ایک آنکھ نہیں بھایا۔ بھارت نے ریحانہ سمیت متعدد غیر ملکی افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں کسانوں کے احتجاج پر سنسنی پھیلارہے ہیں۔ جب کہ متعدد بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں کہا ہے کہ غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کی وجہ سے ریحانہ بھارتی اور پاکستانی ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں رہیں۔

 بھارتی ٹوئٹر صارفین ہمیشہ کی طرح اس معاملے میں زبردستی پاکستان کو درمیان میں لے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے یہ الزام تک لگادیا کہ ریحانہ نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں۔


ایک بھارتی صارف کو ریحانہ کا کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنا بالکل پسند نہ آیا وہ اور کچھ تو کر نہیں سکتا تھا تو اس نے گلوکارہ کے ٹوئٹ کے جواب میں اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے براہ راست ریحانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاکستانی ایجنسیآئی ایس آئی نے تمہیں یہ ٹوئٹ کرنے کے لیے کتنے پیسے دئیے ہیں؟

تاہم پاکستانی بھارتیوں کی اس حالت سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ عبدل وہاب شوکت نامی صارف نے بھارتیوں کی تلملاہٹ کا مزہ لیتے ہوئے کہا اس بھارتی صارف کی ٹوئٹ نے ان کا دن بنادیا۔


کچھ بھارتی صارفین تو ریحانہ سے اس قدر غصہ ہوگئے کہ ان کی پاکستانی معاون خصوصی زلفی بخاری کے ساتھ ایک پرانی تصویر نجانے کہاں سے ڈھونڈھ لائے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ریحانہ کو اس ٹوئٹ کے لیے آئی ایس آئی نے پیسے دئیے ہیں۔


کچھ بھارتیوں نے تو ریحانہ کو پاکستانی ثابت کرنے کی کوشش میں ان کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر فوٹوشاپ کرکے شیئر کرادی۔