نئی دہلی:بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب میں ٹریکٹر نے کسان مظاہرین کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2خواتین ہلاک اور تین زخمی ہو گئیں۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مظاہرین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کو کیوں دھمکا رہی ہے اور مار رہی ہے، حکومت کسانوں سے بات کیوں نہیں کر رہی، مسئلے کو حل کیوں نہیں کر رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ دلی کسانوں سے گھرا ہوا ہے، اسے قلعے میں کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
بھارت بھر میں کسان مودی حکومت زرعی پالیسی کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنی زرعی پالیسی کو واپس لے کیونکہ یہ سرمایہ کاروں کے ہاتھوں کسانوں کا استحصال ہے۔