بیجنگ:مشرقی چین کے صوبہ انہوئی کے ایک وسیع جھیل میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی ہنگامی رسپانس ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ راتبوہو جھیل میں سوسنگ کاؤنٹی کے 14 دیہاتیوں کو لے جانے والی ماہی گیری کی کشتی زیادہ وزن کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی۔
کشتی االٹنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا۔