امریکی پولیس اہلکار کی ہوٹل میں‌ فائرنگ، ایک نوجوان ہلاک، متعدد زخمی

واشنگٹن: امریکا کے علاقے شکاگو میں واقع ہوٹل میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شکاگو کے علاقے الین وائے میں واقع انڈین لیک ہوٹل میں پولیس اہلکار داخل ہوا اور اُس نے پانچویں منزل پر موجود نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک جبکہ متعدد شہریوں کو زخمی کیا۔

واقعے کے بعد بلومنگ ڈیل پولیس جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ہوٹل کو گھیرے میں لے کر حتمی کارروائی شروع کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ دوپہر 2 بج کر 35 منٹ کے قریب پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کرنے والے شخص کی شناخت جیمز میک گل جونیئر (27) کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ بلومنگ ڈیل پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور شکاگو پولیس میں بطور آفسر تعینات تھا جس نے ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد حملہ کیا۔

پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ نوجوان نے اُس پر حملہ کیا تھا جس کے دفاع میں اُس نے فائرنگ کی تو واقعہ پیش آیا، مگر پولیس تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ افسر نے قتل کرنے کے بعد خود کو بچانے کے لیے جھوٹ بولا اور جان بوجھ کر فائرنگ کر کے نوجوان کو ہلاک کیا۔