معروف میزبان، اداکارہ اور ہدایت کارہ ندا یاسر اور سپورٹس اینکر سویرا پاشا کی والدہ فہمیدہ نسرین انتقال کر گئیں۔
ندا یاسر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
ندا یاسر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ 'ہماری پیاری، مضبوط اور لڑنے والی والدہ ہمیں تنہا چھوڑ گئیں، اناللہ وانا الیہ راجعون'۔
گزشتہ روز ندا یاسر کی بہن سویرا پاشا کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی گئی تھی۔
سویرا پاشا نے لوگوں سے والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں ہیں، کیا پتا کسی کی دعا لگ جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال جب یاسر نواز اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے گئے ہوئے تھے تو ان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔