سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے علاقے میں بھارتی فورسز نے درانداز ی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک پاکستانی شہر ی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ سامبا سیکٹر میں ایک شخص کو سرحدی باڑ کی جانب بڑھتے دیکھ کر رکنے کے لئے انتباہ کیا گیا تا ہم اسکے نہ رکنے پر بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔