اتر کھنڈ: بھارتی ریاست اترکھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 18 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے ضلع چمولی میں گزشتہ روز گلیشیر پگھلنے سے برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 200 اب بھی لاپتہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق الکنندا دریا میں برفانی تودہ گرنے اور سیلابی ریلے نے ہائیڈرولک اسٹیشنز اور پانچ پلوں کو بھی تباہ کردیا جبکہ گلیشیر پگھلنے کی وجہ سے تودے کے سڑک پر آنے کے باعث حکام نے فوری طور پر قریب دیہاتوں کو خالی کرالیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد قومی ڈیزاسٹر سمیت فوج اور نیوی کی ٹیمیں علاقے میں تعینات کردی گئی ہیں۔
بھارتی حکام کے مطابق اتراکھنڈ کیمتاثرہ علاقوں کی سرنگوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔