کراچی: اداکارہ مریم انصاری سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بڑے صاحبزادے اویس خان کی شادی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ اویس خان نے نامور پاکستانی اداکار علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری سے شادی کی جب کہ تقریب میں رشتہ داروں اور دوستوں سمیت شوبز اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مریم انصاری نے ہلکے گلابی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اویس خان نے کریمی کلر کا کرتا پاجامہ اور ویسٹ کوٹ پہن رکھا ہے۔
واضح رہے مریم انصاری پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں اور وہ اب تک ڈرامہ سیریل ’’دل لگی‘‘، ’’رومیو ویڈز ہیر‘‘، ’’سسرال میرا‘‘ اور ’’تیرے میرے بیچ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔