دمشق: شام میں داعش کے جنگجووؤں نے فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ میں مجموعی طور پر 34 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے مشرقی صوبے دیر ایضور میں گھات لگائے داعش کے جنگجوو ؤں نے فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 شامی فوج کے اہلکار اور حکومت کے حامی ملیشیا کے 19 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
شامی فوج کی جانب سے حملے کے جواب میں کی گئی فائرنگ سے داعش کے 11 جنگجو بھی مارے گئے۔