دلیپ کمار، راج کپور کے آبائی گھروں کی خریداری کیلئے رقم کی منظوری

پشاور:بھارتی اداکاردلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی خریداری کے معاملے پرسیکرٹری آرکیالوجی نے بھارتی اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے لیے رقم کی منظوری دیدی

 راج کپور کے گھر کی قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

  سیکر ٹری آرکیالوجی نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار 685 روپے کی منظوری دی۔

 بتا یا گیا ہے کہ جلد گھروں کی خریداری کے لیے رقم ضلعی انتظامیہ کو فراہم کردی جائے گی، ضلعی انتظامیہ دونوں گھروں کے مالکان کو رقم ادا کرے گی۔