حوثی باغیوں کا سعودی شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، کمرشل طیارے کو نقصان

 ریاض:حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے مغربی شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر ڈرون سے حملہ کردیا جس کے باعث ایئرپورٹ پر کھڑے کمرشل طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور اسے شدید نقصان پہنچا۔

عرب میڈیا کے مطابق بدھ کو ڈرون حملے کے باعث ایئرپورٹ پر کھڑے کمرشل طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

 عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ یہ کمرشل طیارہ نجی ائیرلائن کی ملکیت تھا۔

ادھر عرب عسکری اتحاد کے ترجمان نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ کمرشل طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ 

  عرب میڈیا کے مطابق ترجمان عسکری اتحاد نے کہا کہ شہری دفاع نے طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حوثیوں کا ابہا ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ ناقابل برداشت ہے۔