کابل:افغانستان کے صوبہ ہلمند کے متعدد علاقوں میں افغان جنگی طیاروں نے طالبان عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 2 گروپ کمانڈز سمیت 27 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ کابل سے 555 کلومیٹر جنوب میں صوبہ ہلمند کے نوا، نہر سراج اور گرمسیر اضلاع کے کچھ حصوں پر حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 2 گروپ کمانڈروں سمیت 27 عسکریت پسند ہلاک اور3 زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے ابھی تک ان فضائی حملوں پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔