کورونا وبا خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں داخل ہی نہیں ہوئی، امام کعبہ

ریاض:امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ دنیا میں دو جگہیں جہاں کورونا وائرس نہیں پہنچ پایاخانہ کعبہ اور مسجد نبویؓ ہیں۔

عمرے کے لیے آنے والے زائرین پر زور دیا کہ وہ سعودی حکومت کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وباسے محفوظ رہ سکیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق  سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ نے کہا کہ جن مقامات میں یہ وبا اللہ کے حکم سے داخل ہی نہیں ہو پائی ان میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ؓشامل ہیں۔

 سعودی حکومت نے وائرس سے بچا ؤکے لیے مثالی اقدامات کیے جس کے باعث ملک میں یہ وبا دنیا کے باقی ممالک کے مقابلے میں اس قدر تیزی سے نہیں پھیلی۔